لودہراں: عوام کی خدمت اور جان ومال کا تحفظ محکمہ پولیس کے ذمہ داری ہے ، ڈی ایس پی صدر زاہدمجید

PAKasiaTV 2022-01-18

Views 0

لودہراں (میڈیا رپورٹر) ڈی ایس پی صدر زاہدمجید نے ڈی پی او عبدالروٴف بابر کی ہدایت پر موضع حسین اباد کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔

عوام کی خدمت جان ومال کا تحفظ محکمہ پولیس کے ذمہ داری ہے جسے ہر صورت یقینی بنایا جائے گا ۔ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی صدر زاہدمجید نے موضع حسین اباد کھلی کچہری میں کیا۔

ڈی ایس پی صدر زاہدمجید نے کھلی کچہری میں شہریوں کے مسائل سُن کر متعلقہ افسران کو حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔ ڈی ایس پی زاہد مجید نے کہاکہ قانون کی بالا دستی یقینی بنا رہے ہیں ۔تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے پاک ایشیا ویب ٹی وی چینل کے میڈیا رپورٹر محمد عرفان مُغل نے بتایا کہ غیرقانی کام پرپولیس والوں سے بھی کوئی رعایت نہیں ہو گی اور ہمارا مقصد عوام کی خدمت اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانا ہے۔

Share This Video


Download

  
Report form
RELATED VIDEOS