شجاع آباد: تاریں زمین پر، واپڈا کی نااہلی کسی بھی وقت انسانی جانوں کے ضیاع کا سبب بننے کا موجب

PAKasiaTV 2022-01-06

Views 1

شجاع آباد (میڈیا رپورٹر) عرصہ سے بستی ملوک روڈ (عزیز ہوٹل) پر بجلی کا مسئلہ شدت اختیار کرتا جارہاہے۔ واپڈا کی جانب سے کھمبے لگانے کی منظوری کے باوجود ایک کھمبا بھی نہیں لگایا گیا۔

واپڈا کے نااہلی کے باعث بجلی کا مسئلہ عرصہ سے حل طلب ہے اور اہلِ علاقہ کے لیے مسائل کے پیش خیمہ بنتا جا رہا ہے۔ پاک ایشیا ویب ٹی وی کے میڈیا رپورٹر محمد عامر نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ بستی ملوک روڈ (عزیز ہوٹل) شجاع آباد میں واپڈا کی طرف سے کھمبوں کی تنصیب کی منظوری کے باوجود واپڈا کی جانب سے ایک کھمبا بھی نصب نہیں کیا گیا۔

علاقہ میں آبادی زیادہ ہے جبکہ گھروں میں بجلی کی فراہمی کے لیے علاقہ میں صرف 1 کھمبے پر لاتعداد مِیٹر لگے ہوئے ہیں۔جبکہ بجلی کی تاریں زمین پر بکھری پڑی ہیں جس سے کئی انسانی جانیں خطرے میں ہیں اور کسی وقت بھی حادثہ ہونے کا اندیشہ ہے۔

اہلِ علاقہ کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ علاقہ سے ووٹ لے کر عوامی خدمت کے لیے منتخب ہونے والے ایم پی ائے اور ایم این ائے بھی اس مسئلہ کے حل کی طرف سے توجہ نہیں دئے رہے۔ اہلِ علاقہ نے پاک ایشیا ویب ٹی وی چینل کی توسط سے وزیر اعلیٰ پنجاب سے واقعہ کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Share This Video


Download

  
Report form
RELATED VIDEOS