لاہور: ڈولفن فورس کے اہل کاروں کاشہریوں پر سرِعام بہیمانہ تشدد

PAKasiaTV 2021-12-31

Views 2

لاہور (ویب ڈیسک) ساندہ کے علاقہ میں ڈولفن فورس کے اہل کاروں نےسرعام شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر واقعہ کی سامنے آنے والی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ2 ڈولفن اہل کار دو نوجوان لڑکوں پر تشدد کررہے ہیں اس دوران مزید 2 ڈولفن اہل کار بھی موقع پر پہنچ جاتے ہیں اور پہلے سے تشدد کرنے والے اہل کاروں کے ساتھ مل کر لڑکوں کو لاتیں، گھونسے اور مُکے مارتے ہیں۔

اہل کار تشدد کرتے ہوئے شہریوں کو گالیاں بھی دے رہے ہیں۔یاد رہے کہ تشدد کا یہ واقعہ 2روز پُرانا ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ڈاکٹر محمد عابد خان نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈولفن فورس اہل کاروں کے خلاف تادیبی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ہر ایک کے وقار کا مناسب خیال رکھا جائے۔

Share This Video


Download

  
Report form
RELATED VIDEOS