جتنا کمایا گھر کو بنانے پہ لگ گیا ..... میں گھر بنا کے پھر سے کمانے پہ لگ گیا

Qertasstv 2020-08-31

Views 2

جتنا کمایا گھر کو بنانے پہ لگ گیا
میں گھر بنا کے پھر سے کمانے پہ لگ گیا

بچوں نے میرے مجھ کو سکھا دی ہیں جدتیں
پیوند یوں نٸے کا پرانے پہ لگ گیا

ویسے بھی سانس چل رہی تھی آخری مری
الزام یوں ہی آپ کے آنے پہ لگ گیا

قدغن لگی ہے یار کے دیدار پر بھی یوں
پہرہ ہو جس طرح سے خزانے پہ لگ گیا

کچھ اس وجہ سے ہو گٸی تعلیم بے اثر
جو خود نہ پڑھ سکا وہ پڑھانے پہ لگ گیا

چوکا جہاں نشانہِ اہلِ نظر وہیں
اندھے کا تیر سیدھا نشانے پہ لگ گیا

کرتی ہو سب کے دل پہ اثر جس کی شاعری
سمجھو کہ فن اسی کا ٹھکانے پہ لگ گیا

Share This Video


Download

  
Report form
RELATED VIDEOS