1913ءحضرت صالح بی بی بانی مسلم گرلز ہائی سکول، میاں رحمت علی اور ان کی فیملی نے خواتین کی فلاح وبہبود کے لئے تعلیمی ادارہ قائم کیا جس کا مقصد قوم کو پڑھی لکھی اور ہنرمند مائیں دینا تھا جو 1945ءتک 5 سکول، ایک بورڈنگ ہاو¿س کی بلڈنگ، کئی کمرشل اراضیات، 99 کنال 10 مرلے جگہ پر مشتمل تھا جس کو کسی بھی فنڈ کی ضرورت نہ رہی تھی۔ لالچی، خودغرض، بے ضمیر اور معاشرے کے ناسوروں اور ان کے سہولت کاروں نے ناجائز قبضے کر کے کس طرح ان کی قربانی اور اس عظیم ادارے کو اپنے مذموم مقاصد کے لئے تباہ وبرباد کر کے ہزاروں غریب، یتیم اور مسکین بچیوں کو تعلیم سے محروم کر دیا