Muhabatoon Ka Pata Chale Ga GumSum CreationZ Sad Urdu Hindi Poetry 2018

Usama G 2018-03-29

Views 22

Poetry Lyrics:
حدودِ جاں سے گزر ہوا تو محبتوں کا پتہ چلے گا
ابھی تو پھرتے ہو دوستوں میں عزیز کوئی جدانہیں ہے
کوئی ادھر سے اُدھر ہوا تو مُحبتوں کا پتہ چلے گا
یہ خوش نصیبی ہے کہ شہر بھر میں تمہارا دشمن نہیں ہے کوئی
کبھی کسی کا جو ڈر ہوا تو محبتوں کا پتہ چلےگا
یہ فاصلہ سا ابھی تلک جو ہمارے دونوں کے درمیاں ہے
یہ فاصلہ محتصر ہوا تومحبتوں کا پتہ چلے گا
ابھی محبت نہیں ہوئی تو کچھ اس لئے مسکرا رہے ہو
کسی کی بانہوں میں گھر ہوا تو محبتوں کا پتہ چلے گا
محبتوں میں تو پتھروں کو بھی موم ہوتے سنا ہے لیکن
تمہارے دل پہ اثر ہوا تو ؐمحبتوں کا پتہ چلے گا
وہ جس کی خاطر زمانے بھر کو بنا رہے ہو تم اپنا دشمن
وہی نہ اپنا اگر ہوا تو ؐمحبتوں کا پتہ چلے گا
بدل بدل کہ ابھی تو چہرے معیار اپنا بنا رہے ہو
کوئی نہ حد نظر ہوا تو ؐمحبتوں کا پتہ چلے گا
یہ کیا بچھڑنا کہ شام ہوتے ہی اپنے پیاروں میں لوٹ آنا
کبھی جو لمبا سفر ہوا ت تو ؐمحبتوں کا پتہ چلے گا

Share This Video


Download

  
Report form