گزشتہ ہفتے دنیا کے دس طاقتور ترین مرد عمان میں جمع ہوئے، جہاں انہوں نے اردن کے پہلے ”ٹرک۔پل“ چیمپئن شپ مقابلے میں حصہ لیا۔ برطانیہ، امریکہ، جنوبی افریقہ اور ہنگری سمیت دیگر ممالک سے آئے ہوےٴ شرکا نے جب ان 21 ٹن وزنی ٹرکوں کو ٹریک پر کھینچا تو شائقین نے ان کے لیے خوب تالیاں بجائىں۔