میکسیکو میں پیش آنے والے 7.1 شدت کے زلزلے سے کم سے کم 230 افراد ہلاک ہو گئے اور درجنوں عمارتیں زمیں بوس ہو گئیں۔ امدادی کارکن بدھ کو میکسیکو سٹی اورقریبی ریاستوں میں زندہ بچ جانے والوں کو تلاش کر رہے ہیں۔ منگل کو آنے والے اس زلزلے کے فوراً بعد شہری بھی امدادی سرگرمیوں میں شامل ہو گئے۔