میانمار میں انسانیت سوز مظالم پر رپورٹ

QAFLA NEWS NETWORK 2017-09-09

Views 9

قافلہ نیوز کی خصوصی رپورٹ

یوٹیوب لنک
https://youtu.be/n_cGvFSQbN8

میانمار میں مسلمانوں پر انسانیت سوز مظالم اور قتل عام کی چشم کشاہ رپورٹ

میانمار میں ایک ہزار سے زائد مسلمانوں کو قتل کیا جاچکا ہے۔اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے ینگ ہی لی کی تصدیق

ینگ ہی لی نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں مزید بتایا ہے کہ ہمیں میانمار کی سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم بشمول بچوں ۔ خواتین اور بزرگوں پر حملوں کی مستقل اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اقوام متحدہ کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ میانمار کی ریاست راکھائن میں 25اگست سے شروع ہونے والے فوجی آپریشن کے نتیجے میں 400سے زائد روہنگیا مسلمان شہید اور سوا لاکھ سے زائد بنگلہ دیش ہجرت کر چکے ہیں۔

دوسری جانب بی بی سی کے نامہ نگار جوناتھن ہیڈ کی رپورٹ کا اردو ترجمہ جمعہ کے روز بی بی سی کی ویب سائٹ پر”جب بی بی سی کے نامہ نگار نے روہنگیا مسلمانوں کا ایک گاؤں جلتے دیکھا“ کے عنوان سے شائع ہوا ہے
اس رپورٹ میں جوناتھن نے آنکھوں دیکھا حال بیان کیا ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کی آبادیوں کو بدھسٹ آگ لگا رہے ہیں اور روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام میں پولیس انتہا پسند بدھسٹوں کی مدد کررہی ہے۔۔

Share This Video


Download

  
Report form
RELATED VIDEOS