Khak e Madina Hoti Main Khaksar Hota (Zain Azhar)

Atayebat Talent 2017-05-25

Views 4

Khak e Madina Hoti, Main Khak Sar Hota
Hoti Rahe Madina, Mera Ghubar Hota
خاکِ مدینہ ہوتی، مَیں خاکسار ہوتا
ہوتی رہے مدینہ ، میرا غبار ہوتا

آقا اگر کرم سے، طیبہ مجھے بلاتے
روضے پر صدقے ہوتا، اُن پر نثار ہوتا

مَر مِٹ کے خوب لگتی، مٹی میری ٹھکانے
گر اُن کی راہ گزر پر میرا مزار ہوتا

یہ آرزو ہے دِل کی ، ہوتا وہ سبز گنبد
اور میں غبار بن کر ، اُس پر نثار ہوتا

طیبہ میں گر میسر ، دو گز زمین ہوتی
اُن کے قریب بستا ، دِل کو قرار ہوتا

بے چین دِل کو اب تک ، سمجھا بھجا کے رکھا
مگر اب تو اِس سے آقا ، نہیں انتظار ہوتا

وہ بے کسوں کے آقا ، بے کس کو گھر بُلاتے
کیوں سب کی ٹھوکروں پر ، پَل کر خوار ہوتا

سالکؔ ہوئے ہم اُن کے ، وہ بھی ہوئے ہمارے
دلِ مضطرب کو لیکن ، نہیں اعتبار ہوتا

Share This Video


Download

  
Report form
RELATED VIDEOS