چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا گلیات میں بلین ٹری سونامی منصوبے کے تحت لگائے گئے درخت کے مختلف مقامات کا معائنہ۔ گلیات میں حال ہی میں لگائے جانے والے پودوں اور قبضہ مافیا سے جنگلات کی واگزار کرائی گئی زمینوں کا بھی معائنہ کیا۔ کپتان کے ہمراہ رہنما پی ٹی آئی جہانگیر ترین ،سیکرٹری جنگلات کے پی کے نذر شاہ بھی تھے۔ دورہ کے دوران مختلف مقامات پر کپتان گاڑی سے اُتر کر پودوں کا معائنہ کرتے رہے جبکہ کامیاب شجر کاری مہم پر محکمہ جنگلات کی کاوشوں کو سراہا۔ دورے کے دوران جہانگیر ترین گاڑی ڈرائیو کرتے رہے. کپتان متعدد مقامات پر چھڑی کے سہارے دشوار گزار جگہوں پر بھی گئے اور پودے دیکھے.
Video Courtesy: PTIKPOfficial