ممبئی (نیوز ڈیسک) بھارت کے سابق بیٹسمین سچن ٹنڈولکر پاکستانی خواتین کھلاڑیوں بسمہ معروف اور ثنا میر کی صلاحیتوں سے متاثر ہیں۔
سچن ٹنڈولکر نے ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائرز کے آغاز کے موقع پر اپنے خصوصی کالم میں دونوں پاکستانی کرکٹرز کی تعریف کرنے کے ساتھ کہا کہ کرکٹ میں خواتین کو برابری کی بنیادوں پر مواقع مہیا کیے جارہے ہیں، یہاں پر کوئی بھی صنفی تفریق نہیں ہے۔ (ا،ب)