برازیلین فٹبال ٹیم کا طیارہ کولمبیا میں گر کر تباہ 29/11/2016

jerryullah786 2016-11-29

Views 2

ولمبیا میں حکام کے مطابق ایک چارٹرڈ طیارہ جس میں برازیل کی ایک فٹبال ٹیم کے کھلاڑیوں سمیت 81 افراد سوار تھے میڈیلن شہر کے قریب حادثے کا شکار ہوگیا ہے۔
حادثے کی تفصیلات واضح نہیں ہیں تاہم بتایا گیا ہے کہ اس حادثے میں کچھ افراد زندہ بچے ہیں۔
ایئرپورٹ حکام کے مطابق اس چارچرڈ طیارے نے بولیویا سے پرواز کی تھی اور اس میں برزیلین فٹبال کلب چپیکونس کے کھلاڑی سوار تھے۔
اس ٹیم میڈیلن میں اٹلیٹکو نیسنل ٹیم کے خلاف کوپا سدامریکنا کا فائنل میچ کھیلنا تھا۔
اس ٹورنامنٹ کا شمار جنوبی امریکہ کے دوسرے اہم ترین کلب مقابلوں میں ہوتا ہے اور اس کا فائنل بدھ کو کھیلا جانا تھا جو اب منسوخ کردیا گیا ہے۔
چپیکو شہر سے تعلق رکھنے والی اس ٹیم کو سنہ 2014 میں برازیل میں فرسٹ ڈویژن کا درجہ دیا گیا تھا اور اس نے گذشتہ ہفتے ارجنٹینا کے کلب سان لورینزو کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔
اطلاعات کے مطابق طیارے میں 72 مسافر اور عملے کے نو ارکان سوار تھے اور یہ شہر سے باہر واقع پہاڑی علاقے میں مقامی وقت کے مطابق نصف شب کے وقت گر گیا۔
میڈیلن کے میئر فیڈریکو گٹیریز نے اس حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حادثے میں ممکنہ طور پر کچھ افراد کے زندہ بچ گئے ہیں۔
میڈیلن میں واقع ہوزے ماریا کورڈووا ڈی ریونیگرو ہوائی اڈے نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا ہے کہ 'تصدیق کی جاتی ہے کہ ہوائی جہاز جس کا لائسنس نمبر سی پی 2933 ہے چیپوکونس ریال ٹیم کو لے کر جارہا تھا۔ بظاہر کچھ افراد زندہ بچے ہیں۔'
حادثے میں کم از کم چھ افراد کے زندہ بچنے کی اطلاعات ہیں۔

Share This Video


Download

  
Report form
RELATED VIDEOS