لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری - Islamic Nasheeds of Iqbal By Darussalam Urdu

Darussalam Urdu 2016-10-16

Views 58

لب پہ آتی ہے #دعا بن کے تمنا میری
#زندگی شمع کی صورت ہو خدایا میری
دور دنیا کا مرے دم سے اندھیرا ہو جائے
ہر جگہ میرے چمکنے سے #اجالا ہو جائے
ہو مرے دم سے یونہی میرے #وطن کی زینت
جس طرح پھول سے ہوتی ہے چمن کی زینت
زندگی ہو مری پروانے کی صورت یا رب
#علم کی #شمع سے ہو مجھ کو #محبت یا رب
ہو مرا کام غریبوں کی حمایت کرنا
درد مندوں سے ضعیفوں سے محبت کرنا
مرے اللہ! برائی سے بچانا مجھ کو
نیک جو راہ ہو اس رہ پہ چلانا مجھ کو
(علامہ محمد اقبالؒ)

Share This Video


Download

  
Report form
RELATED VIDEOS