Gharelo Totkay in Urdu ,Totkay in Urdu Video - Tips in Urdu - گھریلو ٹوٹکے

Views 258

Aasan Gharelo Totakay
Gharelo tips for every day home life
Hello friends is video mein ap ko hum batein gy k vo totky jo sceience danao ny 1 lamby arsy ki tahkiq k baad logo ko batye
jin mein
برسوں سے لوگ مختلف گھریلو ٹوٹکوں کے بارے میں دعوے کرتے ہیں کہ وہ مختلف مشکل مسائل کا حل ثابت ہوتے ہیں جن میں سے کچھ تو موجودہ عہد کے لحاظ سے انتہائی مضحکہ خیز ہیں مگر کچھ ایسے بھی ہیں جن کو جدید دور کی سائنس نے بھی تسلیم کیا ہے۔
1.لوبیا کے پتے کھٹملوں کے خلاف مفید
یک قدیم یورپی ٹوٹکے کے مطابق لوبیا کے تازہ پتے سونے کی جگہ کے ارگرد بکھیرنے سے کھٹملوں کا خاتمہ ہوجاتا ہے، اب سائنس نے بھی اس کی تصدیق کی ہے۔ جرنل آف دی رائل سوسائٹی انٹرفیس میں شائع ایک تحقیق کے مطابق لوبیا کے پتوں میں موجود اجزاءکھٹملوں کے خاتمے یا انہیں بستر سے دور رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔
2.شہد
قدیم مصری، چینی، ہندوستانی اور افریقی تہذیبوں میں شہد کا ذکر مختلف امراض، زخموں اور جلنے کے زخموں کے علاج کے لیے ملتا ہے، آج کے ڈاکٹر بھی اس کو سچ تسلیم کرتے ہیں۔ جرنل پیڈیا ٹرکس میں شائع ایک تحقیق کے مطابق کھانسی کے شکار کسی بچے کو سونے سے آدھے قبل شہد چٹایا جائے تو کھانسی کی شکایت میں کمی آتی ہے۔ اسی طرح کسی زخم پر شہد کو ملنا اسے ٹھیک کرنے میں مدد دیتا ہے۔
3.لہسن
متعدد گھریلو ٹوٹکوں میں لہسن کے استعمال کا ذکر ملتا ہے اور امریکا کی ایریزونا یونیورسٹی کے مطابق لہسن جراثیم کش، اینٹی فنگل اور بیکٹریا کش ہوتا ہے، یہی وجہ ہے کہ وہ بالوں کی افزائش، کیل مہاسوں کے خاتمے، نزلہ زکام کی روک تھام، موٹاپے میں کمی اور ہونٹوں پر زخم کو ٹھیک کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
4.پیاز
پیاز کا ذکر مختلف گھریلو ٹوٹکوں میں ملتا ہے اور امریکی کہاوتوں کے بقول یہ پھوڑوں اور تشنج وغیرہ کے خلاف موثر ثابت ہوتی ہے۔ طبی سائنس کے مطابق حقیقت میں ایسا تو نہیں ہوتا تاہم اس میں وٹامن سی، سلفرک کمپاﺅنڈز، فلیونوئڈز اور پائیتھوکیمیکلز وغیرہ شامل ہوتے ہیں۔ امریکا کے مایو کلینک کی ایک تحقیق کے مطابق پیاز میں موجود اجزاءکینسر، امراض قلب، ہڈیوں کی کمزوری اور ذیابیطس کے خلاف فائدہ مند ثابت ہوسکتے ہیں، جبکہ یہ پارکنسن امراض، شریانوں کی بیماریاں اور فالج کا خطرہ بھی کم کرتی ہے۔
5.ادرک

Share This Video


Download

  
Report form
RELATED VIDEOS