نوشہرہ کے خواجہ سراؤں کا ایس ایچ او پر حبس بے جا میں رکھنے، غیراخلاقی حرکتوں کا الزام

radiotnn 2016-07-15

Views 16

نوشہرہ کے کچھ خواجہ سراؤں نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس نے انہیں بغیر کسی جرم کے تھانے میں بند کرکے خیراخلاقی رویہ اپنایا ہے ۔ پشاور میں آج ان خواجہ سراؤں کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز نوشہرہ کینٹ تھانہ ایس ایچ او خالد نے ان پر چھاپہ مارکر سات خواجہ سراؤں کو بغیر کسی جرم کے تھانے لے گئے اور آدھی رات تک حوالات میں بند رکھا۔ بقول ان خواجہ سرا کے حبس بے جا میں رکھنے کے دوران کئی پولیس اہلکاروں نے ان کے ساتھ غیراخلاقی حرکتیں بھی کی ہیں۔ خواجہ سرا صوبائی اتحاد کے نائب صدر پارو نے کہا ہے کہ پولیس نے ہمیشہ ان کے ساتھ خبیث حرکتیں کی ہیں اور غیر اخلاقی رویہ اپنایا ہے۔ ان کا مطالبہ ہے کہ حکومت فوری طور پر مذکورہ ایس ایچ کو یا تو معطل کردے یا پھر کہیں دوسری جگہ تبادلہ کردے۔

Share This Video


Download

  
Report form
RELATED VIDEOS