Imran, Ch Nisar board the same flight to London

Playmax 2016-04-14

Views 28

عمران خان اور چودھری نثار ایک ہی پرواز سے لندن روانہ
دونوں سیاسی حریفوں کو آٹھ گھنٹے فلائٹ میں ایک ساتھ سفر کرنا ہوگا ، وزیر اعلیٰ پنجاب کے اہلخانہ بھی فلائٹ میں موجود

لاہور:© چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان ایک ہی فلائٹ سے لندن روانہ ہوگئے ، دونوں سیاسی حریفوں کو لندن پہنچنے کیلئے ایک فلائٹ میں آٹھ گھنٹے ایک ساتھ سفر کرنا ہوگا۔ چودھری نثار علی خان اور عمران خان کو پی کے 757 میں ایک ساتھ سفر کرنے کا موقع ملا ہے ، اس فلائٹ میں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے اہلخانہ بھی سفر کر رہے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ دونوں سیاسی رہنماﺅں کی نشستیں بھی ایک ہی رو میں ہیں اور سفر کے دوران دونوں کے درمیان گفتگو اور مسکراہٹوں کا تبادلہ بھی ممکن ہے

Share This Video


Download

  
Report form
RELATED VIDEOS