شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی ۔خطاب علامہ راجہ ناصر 2

Al Majlis Tv 2016-03-05

Views 5

تاریخ تشیع پاکستان کا روشن آفتاب
تاریخی بیان قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
بمناسبت یوم شہادت شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی (حصہ دوئم ) 2016
جب پاکستان کی سرزمین پر آمر ضیاالحق نے اپنی مرضی کا دین ناٖٖفذ کرنے کی کوشش کی اور پاکستان کے اندر ظلم کرنے کا آغاز کیا تو 1980 میں جو کنونشن ہوا اسلام آباد کے اندر اس میں ڈاکٹر شہید نقوی کا مفتی جعفرحسین مرحوم کا اور قائد شہید کا ساتھ ہونا سب پر روشن ہے ۔
سب جانتے ہیں کہ اس وقت آئی ایس او کا ڈاکٹر شہید نقوی کا کتنا مضبوط رول تھا اس اجتماع کو منظم کرنے میں ۔۔
جب شہید قائد کے لئے مشکلات بڑھ گئیں تھیں اندرونی طورپر بہت سے علما کھڑے ہو گے تھے اس وقت ڈاکٹر شہید نقوی نے دوستی اور دشمنی کا معیار شہید قائد عارف حسین الحسینی کو قرار دیا ۔
آپ نے شہید قائد کی تحریک کو طاقت دی ۔
ہم شہید ڈاکٹر نقوی کو نہیں بھلاسکتے وہ ہماری تحریکوں کی زندگی ہیں ۔ڈاکٹر شہید نقوی ہمارے شعور کانام ہے ہماری بصیرت کا نام ہے ہماری مقاومت اور استقامت کا نام ہے ۔۔
شہید ڈاکٹر نقوی جب ضرورت پڑتی تو وہ پاکستان کی سڑکوں پر اپنے ہاتھوں سے وال چاکنگ کرتا ہو ا نظر آیا زمین پر اپنے ساتھیوں کے ساتھ سوتا ہوا بھی نظر آتا ہے ۔
شہید قائد کے زمانےمین وسائل نہ ہونے کے برابر تھے اس وقت شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی ہر کمی کو پورا کرتے رہے ۔
وہ ایک غیرت مند شخص تھا ۔اس کے اندر دینی غیرت کا احساس تھا وطن کی غیرت تھی دینی ناموس کا احساس تھا۔وطن کی ناموس کا احساس تھا ۔
تکفیریت کو سب سے پہلے سمجھ کر تکفیریت کا مقابلہ کرنے کےلئے اُٹھا۔تکفیریت کو رسوا کیا اور اپنی زندگی میں کافی حد تک اُس نے تکفیریت کو شکست دے ڈالی تھی ۔
اگر خدا اُسے زندگی دیتا تو آج پاکستان کی دھرتی پر تکفیریت کی یہ صورت حال نہ ہوتی جو آج نظر آتی ہے ۔۔
تاریخی بیان قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
بمناسبت یوم شہادت شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی (حصہ دوئم ) مارچ 2016

Share This Video


Download

  
Report form