(چوہدری وحید محمد نمائندہ پوٹھوار لنک )تحصیل کلر سیداں کا ایک ایسا پسماندہ علاقہ جہاں کا ایک تعلیمی ادارہ.
گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول راجدہانی
جس کی بلڈنگ انتہائی خستہ اور توجہ طلب ہے کہ اس میں بچے ایسی حالت میں اپنی بنیادی تعلیم حاصل کر رہے ہیں کہ اس سخت سردی کے موسم میں کوئی کھڑکی کارآمد ہے اور نہ ہی بچوں کے بیٹھنے کا کوئی معقول انتظام ہے اگرچہ کچھ عرصہ قبل عمارت تو بن گئ تھی لیکن بعد میں اس کو یوں ہی لاوارث سمجھ کر چھوڑ دیا گیا ہے جس کی حالت ذار آپ خود ملاحظہ فرمائیں.....