راجن پور : گھر کا واحد سہا را پچیس سالہ نوجوان گیا رہ ماہ سے بستر پر موجود ، تمام جمع پو نجی خرچ کر چکے ہیں کو ئی افاقہ

Views 45

گیا رہ ماہ قبل مزدوری کے دوران 25سالہ نوجوان شہزاداچانک چھت سے نیچے آگر ا جس سے اس کی ریڑھ اور بازو کی ہڈی نے کام کر نا چھو ڑ دیا غریب خاندان پر مصیبتوں کا
جیسے پہاڑ ٹوٹ پڑا ہو ، آٹھ افراد کی کفالت کا واحد سہا را بھی بستر مرگ سے جالگا بوڑھی ماں کے پیروں سے جیسے زمین نگل گئی ہووالدہ کے مطابق رشتہ داروں اور ہمسا ئیوں مانگ کر
جو رقم جمع ہوئی اس سے شہزاد کے بازو کا آپریشن ہو سکا ، نچلا دھڑ ویسے کا ویسا رہا ڈاکٹروں سے جب ریڑھ کی ہڈی کے آپریشن کا پتہ کیا تو انہوں نے ڈھا ئی لاکھ روپے مانگ لیے جو ہم
غریب کے لیے جمع کر نا مشکل ہی ناممکن تھا والدہ حلیمہ مائی کے مطابق شہزاد کی والدہ کا کہنا ہے کہ علاج تو علاج اب تو نوبت فاقوں پر پہنچ چکی ہے ماہ رمضان کے با بر کت مہینے روزے
رکھنا بھی مشکل ہو رہا ہے اور اوپر سے عید قریب آرہی ہے جیسے خوشیاں ہمارے گھر کا راستہ ہی بھول گئی ہیں اس مو قع پر شہزاد کے نانا کا کہنا تھا کہ حکو متی اور مخیر حضرات کی مدد سے شہزاد
علی دوبارہ اپنے پاؤ ں پر کھڑا ہو کر اپنی بو ڑھی والدہ اور بھا ئی بہنوں کا سہا را بن سکتا ہے ۔

رپو رٹ : الیاس گبول سماء ٹی وی را جن پور03327239955

Share This Video


Download

  
Report form
RELATED VIDEOS