تاریخ کے اوراق اٹھا کر دیکھیں تواسلام کا شیرازہ بکھیرنے میں کئی قوموں کا ہاتھ نظر آتا ہے ان طاغوتی طاقتوں کو پھلنے پھولنے کا موقع دینے والے مسلمان ہی تھے اسلام پرسب سےبرا وار وہابیوں نے کیا ہے۔
اللہ نے313 دین اور سوا لاکھ انبیاء بھیجے لیکن مسلمان اسلام کے سوا کسی کو حق نہیں سمجھتے جبکہ حقیقت یہ ہے کےایک ہی دین سے کئی کئی شاخیں نکلیں، جیسا کے ہندو دین اور سکھ یہ آدم صفی اللہ کے سلسلے کی ایک کڑی ہے ان کو غلط نہیں کہہ سکتے ۔
اسلام قبول نہ کرنا کفر نہیں ہے اصل کفرہے نبی کو رد کرنا ہے۔ یہ ان کافروں کی بات ہے جن کے دل کافر ہیں، زبان پر کلمہ اور دل میں محمد کے لیے بغض ہے۔ اسلام کی تباہی اس بات میں نہيں کے لوگ نمازیں پڑھنا چھوڑدیں، دین اس وقت تباہ ہوتا ہے جب دین والے سے تعلق ٹوٹ جائے۔
قرآن کے مطابق دلوں کا مرض کسے کہتے ہیں ۔ فساد اور کذب کیا ہے، اللہ کی لعنت کے زمرے میں کون آتا ہے اور وہ لوگ کون ہیں جن کو اللہ اپنا دوست بنا لیتا ہے ۔
سورۃ بقرہ کی ابتدائی آیات اور چند دیگر آیات قرآنی کی باطنی تشریح کے لیے گفتگو ملاحظہ کریں۔