KPK IG Police Nasir Duraani Surprise Visit at local Police Station

Variations 2015-12-26

Views 2

خیبرپختونخواہ کے آئی جی پولیس ناصر خان درانی نے اچانک تھانے کا دورہ کیا۔ وہاں ڈیوٹی پر مامور پولیس فورس کے کام کا جائزہ لیا ، ریکارڈ کی چھان بین کی۔ رجسٹر کی گئی ایف آئی آر سے تفصیل لیکر ایف ائی آر درج کروانے والے سائل سے بات کی اُن سے معلوم کیا کہ اُن کو تھانے کے عملے نے کیسے ڈیل کیا؟ انہیں ایف ائی آر درج کروانے میں کوئی پریشانی تو نہیں ہوئی؟ کیا پولیس نے اُن کے ساتھ تعاون کیا ؟ کیا وہ پولیس کی کاروئی سے مطمئن ہیں ؟
پاکستان تحریک انصاف کی خیبرپختونخواہ حکومت اپنے منشور کے مطابق ادارے سازی میں مصروف ہے۔ ہر محکمے میں اصلاحات کی گئی اور ہر طرح کی سیاسی مداخلت سے سب اداروں کو پاک کیا جس کی وجہ سے ہر گزرتے دن کے ساتھ ان اداروں کی کارکردگی بہتر ہوتی جا رہی ہے۔ جب پاکستان تحریک انصاف حکومت میں آئی تھی اُس وقت خیبرپختونخواہ پاکستان کا سب سے تباہ حال صوبہ تھا۔ آئے روز دہشت گردی کے واقعات ہو رہے تھے مگر جب پولیس کو آزاد ، خودمختار اور بااختیار بنا دیا گیا۔ ہر طرح کی سیاسی مداخلت ختم کر دی تو پولیس نے اپنی ساری توجہ دہشت گردی کو کنٹرول کرنے پر مرکوز کر دی۔ یہی وجہ ہے کہ وہاں پر دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے۔ عوام کے وسائل عوام کی حفاظت کیلئے خرچ ہو رہے ہیں۔ آئی جی پولیس آزاد و خودمختار انداز میں پولیس کے نظام کو دیکھ رہے ہیں اُن پر کسی قسم کا کسی کا کوئی دباؤ نہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ اُن کے اعتماد میں بہت اضافہ ہوا ہے اور وہ پولیس فورس کو فرنٹ سے لیڈ کر رہے ہیں۔ اور صرف ڈھائی سال میں انھوں نے پولیس کو پاکستان کی بہترین پولیس بنا دیا ہے۔

Share This Video


Download

  
Report form
RELATED VIDEOS