سندھ میں رینجرز کے اختیارات میں عدم توسیع پر وزیر داخلہ چوہدری نثار نے صوبائی حکومت پر چڑھائی کر دی۔ کہتے ہیں پیپلزپارٹی ایک شخص کو بچانے کے لئے کراچی آپریشن اور رینجرز کو متنازعہ نہ بنائے۔ وفاق کے پاس قانونی اور آئینی آپشن موجود ہیں، کسی کو غلط فہمی ہے تو دور کر لے