ایم کیو ایم کو رینجرز آپریشن اور رینجرز کی موجودگی میں انتخابات کے حوالے سے کئی شکوے اور تحفظاتات تو رہے ہیں مگر اس سے ایم کیوایم کو ایک فائدہ ضرور ہوا ہے اور وہ یہ کہ پہلے ہر انتخابات کےبعد ایم کیو ایم پر ٹھپے لگانے اور دھاندلی کے الزامات لگا کرتے تھے مگر اب رینجرز کی موجودگی میں انتخابات جیتنے کے بعد اس کی مخالف سیاسی جماعتیں بھی اس الزام سے دستبردار ہو گئی ہیں اور ایم کیو ایم کا حقیقی مینڈیٹ کھل کر سامنے آیا ہے جس سے خود ایم کیو ایم کے اعتماد میں اضافہ ہو گا۔