An Emotional Message by Imran Khan to Pakistani Nation

Dig Pakistan 2015-11-07

Views 1

ہر انسان کی زندگی میں کبھی کبھی کوئی ایسا موقع آتا ہے جو اسکی زندگی کا رخ موڑ دیتا ہے. آج سے تیس سال پہلے میرے گھر میں حادثہ ہوا، میری والدہ کو کینسر ہوا. کیوں کے پاکستان میں کوئی کینسر ہسپتال نہیں تھا، میں نے اپنی والدہ کو سخت تکلیف میں اس دنیا سے جاتے دیکھا. اس حادثے نے مجھے بدل دیا. سب سے بڑا میرے ذہن میں خیال آیا کے اگر ایک غریب گھرانے میں کسی کو کینسر ہوجاۓ تو ان پے کیا گزرتی ہوگی.
جو خواب میں نے دیکھا تھا وہ لاہور سے شروع ہوا اور اب پشاور تک پہنچنے والا ہے. اس خواب کو پورا کرنے کے لئے ہمیں تقریباَ ٨٠ کروڑ روپے کی ضرورت ہے. میں جانتا ہوں کے مجھے بڑے بڑے خواب دیکھنے کی عادت ہے. لیکن یہ عادت آپ ہے نے ڈالی ہے. اب اس خواب کو آپ ہی نے پورا کرنا ہے

Share This Video


Download

  
Report form