Aik Aurat K Hasad Ki Sachi Dastan Hakeem Tariq Mehmood

Ubqari4me 2015-11-04

Views 8

ایک عورت کے حسد کی سچی داستان
ایک بات بتا رہا ہوں بغیرکسی حوالے کے اگرسمجھ نہ آئے تو جھوٹ سمجھ کر چھوڑ دینا ، کہنے لگے کہ اس کابیٹاہوا اورمیری بیٹیاں ہوئیں اورمجھے حسد ہوا، اورمجھے اس عامل نے کہا ایسی جوان میت کو تلاش کر، جو جوان مرا ہو اس کی میت کوباہرنکال ، یہ عمل دیتاہوں، اس پانی کے ساتھ اس میت کے اوپربیٹھ کرنہا اس کابھی مرجائے گا۔ میں نے ایک گورکن کو بہت سارے پیسے دیئے اورگورکن نے میری مددکی اس نے میت کوباہرگھیسٹا اورباہرنکالا اورمیت کو ننگا کیا۔ اورمیں میت کے اوپربیٹھ کرنہائی کہ میرا بیٹا نہیں ہے تو اس کاکیوں ہو۔۔۔؟
ساڑھے 6ماہ کابچہ اور اس کے بیٹے کو ایکدم نمونیہ ہوگیا۔ اورہرلمحہ اس کی بدلتی حالت پرخوش ہورہی ہوں۔ ابھی گیا، اس کی جھولی ابھی خالی ہوئی۔ اورموت کی آہیں اورموت کی سسکیاں میں نے ابھی سنیں۔ کہنے لگی کہ میں رات کو سوئی توخواب میں میں نے اپنے دادا کو دیکھا، اورمیرے دادا نے مجھے کہا کہ تم کو شرم نہیں آتی آنے والی اللہ کی نبی کی امت کو توروکنا چاہتی ہے۔
بس یہ لفظ تھے، میری آنکھ کھلی تومجھے احسا س ہوا کہ میں کیاکربیٹھی۔میں نے انہیں کہا کہ لگتا ہے کہ اس پرکوئی تعویز ہوئے ہیں، اس عامل کے پاس گئی جس کونوٹ دیئے تھے، اورنوٹ دئیے ، اورسونا کی قیمتی چیزرکھ دی کہ بچہ بچادے مجھے۔ اس کاکوئی توڑدے دئے۔ اوراللہ کے سامنے زاریاں کرکے روئی کہ مجھے معاف کردے، تونے بڑے بڑے ظالموں کو معاف کردیا، اگریہ بچہ مرگیاتومیں ساری زندگی جہنم میں جلوں گئی اوردنیا میں بھی جلوں گی اورآخرت میں بھی۔ دنیا میں ندامت کاجہنم ہوگا، اورپچھتاوے کاجہنم ہوگا اورناکردہ اورکردہ گناہوں کاجہنم ہوگا۔میں نے دن رات چکرلگائے، اورمجھے جو درود،کلمہ، اعمال آتے تھے میں نے پڑھ پڑھ کربچے پر دَم کیے اورصدقے دیئے، بہت صدقے دیئے، ۔ کہاجتنا زیادہ پیسہ میں نے گورکن کو دیئے تھے اورعامل کودیئے تھے ، کہاگورکن نے عامل سے زیادہ لیے تھے۔اوراس سے زیادہ میں نے صدقہ کیا، صدقہ کیا۔ جو غریب آیا میں نے مٹھیاں بھربھرکردئیے کہ یااللہ اس بچے کو بچا لے، اورمیں نے چنددنوں میں بچے میں تبدیلیاں دیکھیں۔ صحت یابی۔ مجھے احساس ہواکہ میری ندامت اللہ نے قبول کرلی، میری توبہ اللہ نے قبول کرلی۔

Share This Video


Download

  
Report form