ریحام بنی گالہ میں تحریک انصاف کی سرگرمیوں سے بہت پریشان تھیں اورانہوں نے اسد عمر کا داخلہ بھی بند کردیا تھا،ذرا

Ayesha Noor 2015-10-30

Views 7.1K

ریحام بنی گالہ میں تحریک انصاف کی سرگرمیوں سے بہت پریشان تھیں اورانہوں نے اسد عمر کا داخلہ بھی بند کردیا تھا،ذرائع. فوٹو:فائل
اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور ریحام خان کے درمیان باہمی مشاورت کے بعد طلاق ہوگئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق عمران خان اور ریحام خان کے درمیان چپقلش کے بعد باہمی مشاورت کے بعد طلاق ہوگئی جب کہ ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق نے طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ بہت تکلیف دہ بات ہے اور دونوں کے درمیان طلاق ہوچکی ہے تاہم عمران خان کہتے ہیں میڈیا اس خبر پر قیاس آرائیوں سے گریز کرے اور میڈیا اس خبرکواسی حد تک چلائےجتنی بتائی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اورریحام خان میں طلاق باہمی رضامندی سے ہوئی اور طلاق دینے کا فیصلہ نہایت حساس اور سنجیدہ مسئلے پر کیا گیا ہے۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ ریحام خان بنی گالہ میں تحریک انصاف کی سرگرمیوں سے بہت پریشان تھیں اور انہوں نے اسد عمر کا داخلہ بھی بنی گالہ میں بند کردیا تھا اور گزشتہ 2 روز قبل ریحام عالمی کانفرنس میں شرکت کے لئے برطانیہ روانہ ہوگئی تھیں۔
واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور ریحام خان کی 8 جنوری کو سادگی سے شادی ہوئی تھی

Share This Video


Download

  
Report form
RELATED VIDEOS