شہادتِ امام حُسین (علیہ اسلام) پیغام امن ہے۔ڈاکٹرمحمد طاہر القادری

Views 5

Shahadat Imam ُHussain ( علیہ اسلام ) pegham Aman hai. Sheikh-ul - islam Dr. Muhammad Tahir-ul-Qadri
شہادتِ امام حُسین (علیہ اسلام) پیغام امن ہے۔شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمد طاہر القادری

قتل حسین اصل میں مرگ یزید ہے
اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد
حضرت امام حسین علیہ السلام نہ صرف دین اسلام کے علمبردار تھے بلکہ عدل وانصاف‘ مساوات انسانی‘ حریت وآزادی اور انسانی جمہوریت کے علمبردار تھے۔ انہوں نے ریاستی جبروتشدد اور آمرانہ ذہنیت کے خلاف جہاد کیا یہی وجہ ہے کہ حسین علیہ السلام اب صرف ایک ذات یا شخصیت کا نام نہیں رہا بلکہ حسین حق کا نمائندہ‘ سچائی کا نشان‘ روشنی کا مینار‘ علم وحکمت کا نیر تاباں‘ عدل وانصاف کا پیکر‘ عظمت وبلندی کی علامت‘ احترام انسانیت کی مثال‘ اخلاق واوصاف حمیدہ کا امین‘ رواداری‘ حسن سلوک اور برداشت کا نام ہے۔
اسی طرح یزید بھی ایک ذات کا نام نہیں رہا بلکہ قیامت تک ہونے والی ظلم وبربریت اور دہشت گردی کا نام یزیدہے۔ ریاستی جبروتشدد کا نام یزیدہے‘ جھوٹ‘ غیبت‘ بہتان تراشی اور تہمت کا نام یزیدہے‘ چوری‘ ڈاکہ زنی اور آبرو ریزی کا نام یزید ہے‘ عریانی وفحاشی اوربے پردگی کا نام یزید ہے‘ جہالت وناخواندگی اور ناانصافی کا نام یزید ہے‘ آمریت اور ڈکٹیٹرشپ کا نام یزید ہے‘ انسانی حقوق پر شب خون مارنے کا نام یزیدہے‘ کرپشن اور بے راہ روی کا نام یزیدہے‘ خواتین‘ بچوں اور بوڑھوں کے قاتل کا نام یزید ہے‘ عبادت گزاروں اور مومنوں کے قاتل کا نام یزید ہے‘ صحابہ کرام علیہ السلام اور اہل بیت عظام علیہ السلام کے قاتل کا نام یزید ہے‘ ام المومنین حضرت ام سلمی علیہ السلام کے قاتل کا نام یزید ہے‘ ریاستی اداروں کوتباہ وبرباد کرنے والے بدبخت کا نام یزید ہے۔ شرم وحیا کا جنازہ نکالنے والے کا نام یزید ہے‘ حتی کہ انسانیت کو تاخت وتاراج کرنے والے کا نام یزید ہے۔

Share This Video


Download

  
Report form
RELATED VIDEOS