Gehna Gaya Woh Chand- Quaid-e-Azam Song by Salamat Ali ( Radio Pakistan Karachi )

Absar Ahmed 2015-09-10

Views 16

آج پاکستان کو یتیم ہوئے 67 برس بیت گئے۔
بانیٗ پاکستان آج ہی کے دن اپنے قائم کردہ ملک اور بھنور و گرداب سے نکالی ہوئی قوم کو منزل پر لا کر تہہ خاک سوگئے کہ ہر چیز فانی ہے، قائد اعظمؒ کے وصال سے پاکستان کی نوزائیدہ ریاست کو شدید صدمہ ضرور پہنچا مگر شہیدِ ملّت لیاقت علی خان نے اس موقع پر ہمت سے کام لیا اور پاکستان کو مستحکم بنانے کی کوشش کی اور اسی میں ان کی جان بھی نذرِ وطن کی۔
قائدِ اعظمؒ کے وصال پر ریڈیو پاکستان کراچی کا تیار کردہ نغمۂ قائد آپ سب کی نذر ، جو احمد ندیم قاسمی نے قائدِ اعظمؒ کے وصال کے ۱۰ برس بعد لکھا تھا تاہم نغمہ کی شکل میں یہ ۸۰ کی دہائی میں ڈھلا، بنیادی طور پر یہ قومی نغمہ ایک سوز بھی،قائد کو سلام بھی اور ملکِ پاکستان کے عزم کا تاثر بھی، ایسے نغمات کم ہی بنتے ہیں بلکہ میڈیا پر قائدِ اعظمؒ پر بنائے گئے دو تین مشہور نغمات ہی آج کے دن نشر ہوتے ہیں جو پچیس دسمبر کو بھی مکرر ہوتے ہیں، شاید اب بانیٔ پاکستان پر نغمات بنانے کے لیے بھی کمرشل ہی کی ضرورت ہے !!
احمد ندیم قاسمی کا قائدِ اعظمؒ کو ہدیۂ تبریک آپ سب کے لیے

Share This Video


Download

  
Report form
RELATED VIDEOS