Barkat Walay Aamal Hakeem Tariq Mehmmod Ubqari

Ubqari4me 2015-09-01

Views 2.3K

برکت والے اعمال
وہ کونسے عمل ہیں جن سے برکت ملے گی۔ آج موضوع یہ چلا ہے کہ وہ کونسے عمل ہیں جو خود ہماری برکتوں کیلئے اورہمارے لیے خیرکے متلاشی ہیں ۔ ہم خیرکے متلاشی نہیں وہ خیرکولیے لیے پھررہے ہیں۔بس یوں ہم اُس عمل کوکریں اورخیرفوراً آجائے وہ کونسے عمل ہوسکتے ہیں بس اس کو تلاش کریں۔ وضو کے تین گھونٹ پیوں گا اور میرامسئلہ حل ہوجائے گا۔ بیماری، تکلیفیں، مشکل، پریشانی، ٹینشن اینزائٹی، گھٹنوں کادرد، ، جوڑوں کادرد، کمرکادرد، معدہ کی تیزابیت، معدہ کی تبخیر۔ وضوجہاں سے کرو اس میں سے تین گھونٹ پی لوں۔ وہ یقین کے وعدوں کے ساتھ۔ بس میں یوں کروں گا میرا کام ہوجائے گا۔
ایک صاحب نے کہا میں نے توبے یقینی سے بھی پالیا۔ میں نے کہاکریم ہے دینے پرآئے تو ایسے بھی دے۔ میں نے کہا کیسے ۔ میرے پرانا زخم تھا شوگرکا اس کو سرجری کرائی، انہوں نے کہا پاؤں کاٹنا پڑے گا، ادویات وغیرہ سے اللہ نے کرم کیا ۔ ا ب وہ زخم پھرہراہوگیا۔ اب انہوں نے کہا کہ آپ کاشوگرلیول توختم ہی نہیں ہورہا دوائیاں دینے کے باوجود اب تو اس کو کاٹنا پڑے گاتو کہا کہ میں مولا اب زم زم کاسہارا لیتاہوں ۔ بعض اوقات زم زم کاسہارا یہ ہوتا تھا کہ میرا یقین ختم ہوجاتاتھا۔ اللہ سے میں ایک بات کہتاتھا کہ مولا مجھے پہلی صدی والا آدمی نہ سمجھنا میں آخری صدی والا آدمی ہوں ۔ یہ بھی عجیب بات۔ بس یقین، ایمان ہے ہی نہیں۔ دوسرے لفظوں میں مولا میراتھوڑے سے ایمان سے گزارا ہورہا ہے تو بھی قبول کرلے۔ میں عمل کرتا رہا ،زم زم لگاتارہا اورمیراپاؤں ٹھیک ہوگیا۔

Share This Video


Download

  
Report form