ٹوبہ ٹیک سنگھ تحصیل ہیڈ کوارٹر کمالیہ ہسپتال سہولیات کا فقدان

Views 181

ٹوبہ ٹیک سنگھ تحصیل ہیڈ کوارٹر کمالیہ ہسپتال سہولیات کا فقدان

ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل کمالیہ میں پانچ لاکھ افراد کی آباد ی کے لیے بنایا گیا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہاں ہر وقت شہری سہولیات کے فقدان کا رونا روتے نظر آتے تھے آج اس ہسپتال میں تعینات 9ڈاکٹرز میں سے صرف دو ڈاکٹرز ان ڈور جبکہ ایک ڈاکٹر آئوٹ ڈور پر موجود تھا جس کی وجہ سے دور دراز سے آئے ہوئے مریض سراپاء احتجاج بنے ہوئے تھے جبکہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کمالیہ میں سپیشلسٹ ڈاکٹر ز کی 11سیٹوں پر صرف 4ڈاکٹر تعینات کیے گئے ہیں جبکہ 14میڈیکل آفیسرز کی سیٹوں پر 5ڈاکٹرز تعینات ہیں ان مسائل کے حوالے سے شہریوںکا کہنا ہے کہ یہاں ان ڈور تو دور کی بات آئوٹ ڈور میں بھی ادویات باہر میڈیکل سٹور سے خریدنا پڑتی ہیں اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ڈاکٹر ز کی کمی کی وجہ سے مریض کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ ریفر کردیاجاتا ہے جس کی وجہ سے اکثر مریض راستے میں ہی دم توڑ جاتے ہیں بچوںکے امراض کے سپیشلسٹ ڈاکٹر حافظ حبیب الرحمٰن بھی آج بنیادی مرکز صحت میں ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں جس کی وجہ سے بچوں کے چیک اپ کے لیے کوئی بھی ڈاکٹر موجود نہ تھا جبکہ ڈیوٹی پر موجود وومن میڈیکل آفیسر نے بتایا کہ آج گائنا کالوجسٹ کی ڈیوٹی رولر ہیلتھ سنٹر میں ہے جس کی وجہ سے ڈلیوری کے دو کیس ٹوبہ ٹیک سنگھ ریفر کرنا پڑے ہیں دوسری جانب میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر خالد کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس جتنا سٹاف موجود ہے ہم اس کے مطابق ہی کام کرسکتے ہیں اور جو ڈاکٹر آج ڈیوٹی پر موجود نہیں ہیں وہ ریفریشر کورس پر گئے ہوئے ہیں لہٰذا آگر سٹاف پورا تعینات ہو تو عوام کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے میں ہماری طرف سے کوئی کوتاہی نہیں ہوسکتی۔
سلطان سدھو03335325596

Share This Video


Download

  
Report form
RELATED VIDEOS