آپ کو سورہ والضحی کاعمل بت�" /> آپ کو سورہ والضحی کاعمل بت�"/> آپ کو سورہ والضحی کاعمل بت�">

Surah Al-Zuha K Kaaf Ka Raaz Hakeem Tariq Mehmood

Ubqari4me 2015-08-05

Views 4

سورہ والضحی کے " ک " کا راز
آپ کو سورہ والضحی کاعمل بتایاتھا اس میں یاکریم ہے اس کی اصل بنیاد یہی ہے۔ یہ لفظ "ک" ہے، اس ک کے اندربڑے راز ہیں۔ابراہیم بن ادھم ؑ کی جو میں ک کے حوالے سے کرنا چاہ رہا ہوں، ایک جگہ لکھا ہے کہ وہ صرف ک کہتے تھے، انہوں نے لفظ ک کی اتنی تسبیح پڑھی تھی، ان کو کوئی مشکل ہوتی تھی، ک کہتے تھے ۔ اچھا یہ بتائیں ، لفظ کریم کس سے شروع ہوتا ہے ، ک سے، اب سمجھ میں آئی۔
جب قبولیت عنداللہ ہوجاتی ہے توتصورمیں پھرخیالوں میں، پھرگمانوں میں، پھرسوچوں میں اس کے ساتھ رابطے ہوتے ہیں۔ یہ ک وہ چیزہے، سورہ والضحی کی ک ، کریم کی ک، یہ آپ کو جوعمل بتایاتھا سورہ والضحی والا۔ سورہ والضحی پڑھیں ایک دفعہ اول وآخرتین دفعہ درود شریف اور اس کے ہرک پر 9دفعہ یا کریم پڑھنا ہے اور یا کریم پراپنے مقصدکاتصورکرنا ہے۔
اب میں اس کے رازوں سے تھوڑے سے پردے ہٹا رہا ہوں۔اس کے اندر9ک ہے اور ہر ک پرپڑھنا ہے 9دفعہ یاکریم ۔یاکریم ٹھہرکر، وجدان کے ساتھ، تسلی کے ساتھ، توجہ کے ساتھ، گڑگڑاتے ہوئے، بھکاری بن کر، محتاج بن کر، سائل بن کر، یاکریم اللہ کوپکاریں اوراپنے مقاصد کاتصورکرکے۔ ایک عمل پر9مقاصدکاتصورکرسکتے ہیں۔ 9مشکلوں، 9حاجتوں کا تصورکرسکتے ہیں۔یہ عمل آپ فجرکی نماز سے پہلے کریں ورنہ بعد میں کرلیں۔ چاہے تو ہرنماز کے بعد بھی کرسکتے ہیں۔ جتنا گڑاتنا میٹھا۔ چاہے توصبح شام پڑھ سکتے ہیں۔ اب میں اس کے بارے میں جو کہنا چاہا رہا ہوں ۔ ک کاتکرار، کریم کتنی دفعہ آئے گا، 81دفعہ آئے گا۔ 81اور 9ک مل کر90بنتے ہیں۔اس 90ک کے اندربڑی تاثیرہے۔ میں نے اس بندے کو کہا کہ تم نے ک کی تاثیرپالی ہے۔ اب تمہیں اگرکوئی بڑی چیزچاہیے ہوتو تم 90دفعہ ک پڑھ لیاکرو تمہیں وہ چیزمل جائے گی۔ اب اس بندے نے 90دفعہ ک پڑھ کر 32مرلے کا مکان پایا ہے۔

Share This Video


Download

  
Report form