عہدِ ضیائی کے آغاز میں ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی ویژن سے نشر ہونے والا ایک پرجوش ملّی نغمہ جو اب نایاب ہوچکا ہے، صۃبا اختر کا تحریر کردہ یہ نغمہ غلام عباس نے ریڈیو پاکستان لاہور کے لیے ریکارڈ کروایا بعد ازاں اس نغمہ کی آڈیو لے کر پاکستان ٹیلی ویژن نے صدرِ پاکستان جنرل محمد ضیاالحق صاحب کی فرمائش پر نشر کیا، کیونکہ اس نغمہ میں ایک عہد اور ایک عزم ہے اس لیے نغمہ نشر ہوتے ہی مشہور و مقبول ہوگیا لیکن صرف ایک عشرے کے بعد ہی نایاب اور اب ناپید ہوچکا ہے، شاید اس کی وجہ کوئی سیاسی دخل اندازی ہو کیونکہ بعد میں آنے والی سیاسی جماعت نے عہدِ ضیا میں بنائے گئے کئی قومی نغمات نشر کرنے سے روک دیے تھے۔
ایک عرصہ کے بعد میرے ذخیرۂ قومی نغمات میں سے یہ نایاب قومی نغمہ آپ سب کی نذر :)
وطن کو ہم عظیم سے عظیم تر بنائیں گے
ہم اپنے ملک کا وقار روز و شب بڑھائیں گے