پوٹھوار چمپین ٹرافی کا فائینل میچ سہوٹ چوآ خالصہ کے مقام پر اختتام پزیر ھو گیا

pothwarlink 2015-07-25

Views 1

کلر سیداں(سلیم شہزاد ،چوھدری سہوٹ پوٹھوار لنک ڈاٹ کام )پوٹھوار چمپین ٹرافی کا فائینل میچ سہوٹ چوآ خالصہ کے مقام پر اختتام پزیر ھو گیا ٹورنامنٹ میں علاقے کی متعدد ٹیموں نے حصہ لیا ،پہلے سیمی فائینل میں جنگل ھوٹل بمقابلہ وقاص کلب سہوٹ اور دوسرے سیمی فائینل میں پوٹھوار بمقابلہ قادری کلب راولپنڈی کا کانٹے دار میچ پڑا جس میں جنگل ھوٹل کی ٹیم جسکے کپتان قیصر کی ٹیم اور راجہ طارق کی ٹیم پوٹھوار کلب نے فائینل میں پہنچے تک بھر پور محنت کی، فائینل میچ ایک سخت مقابلے کے بعد پوٹھوار کلب کو شکست دے کر جنگل ھوٹل نے جیت لیا ۔اس موحقہ پر مین آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز قیصر نے حاصل کیا ، ، فائینل میچ میں مہمان خصوصی انٹر نیشنل پلیئر عامر، ظفر شاہ، پاکستان پیپلز پارٹی کے تحصیل صدر چوھدری ظیر سلطان ،ملک طیفور آف پہر حالی ،چیئرمین چوھدری انور سہوٹ، چوھدری اخلاق یو کے، چوھدری عرفان عرف نون، چوھدری حسیب ِ چوھدری علی بہادر چوھان آف منیاندہ، اخلاق بھٹی سہوٹ،چوھدری رمضان علی سہوٹ،چوھدری عقیل ، نوجوان سماجی شخصیت اسرار کیانی آف سکرانہ ، اور پاکستان تحریک انصاف چوآ خالصہ کے سینئر رھنما گلفراز بٹ تھے یاد رھے کہ اس ٹورنامنٹ کے لیئےچیئرمین چوھدری انور آف سہوٹ نے خصوصی تعاون کیا اس موقعہ پر فرحت راجپوت نے فرانس سے پوٹھوار لنک ڈاٹ کام کو خاص طور پر کال کر کےبہترین کوریج جیتنے والی ٹیم اور ٹورنامنٹ انتظامیہ کو بھر پور میچ اور اعلی انتظامات پر دلی مبارکباد پیش کی

Share This Video


Download

  
Report form
RELATED VIDEOS