برادر میر زہیر علی گردیزی کا ری میک قومی نغمہ جو انہوں نے سرحدِ پاک اور بالخصوص آپریشن ضربِ عضب میں مصروف
فوجی بھائیوں کو خراجِ تحسین کے طور پر پیش کیا ہے، یہ نغمہ سب سے مپہے مہدی حسن نے ۱۹۶۵ کی جنگ کے دوران سہیل رعنا کی موسیقی میں گایا،پھر اس کو ۱۹۹۵ میں خلیل حیدر ، ۱۹۹۷ میں محمد علی شہکی اور ایک بار پھر مہدی حسن نے، اور اب میر زہیر علی گردیزی نے ری میک کیا ہے، اس نغمہ کا حسن سہیل رعنا ہی ترتیب کردہ موسیقی ہے اسی لیے نئے سازوں کےساتھ تمام ہی گلوکاروں نے وہی میوزک برقرار رکھی ، زہیر بھائی کے اس نغمہ میں عسکری طرزِ موسیقی کی بھی آمیزش ہے جو یقیناََ آپ سب کو اور بھی پسند آئے گی :)
جناب میر زہیر علی گردیزی نے خصوصی طور پر ہماری بزم کو یہ نغمہ بطورِ تحفہ دیا ہے جو اسٹلز وڈیو کی شکل میں آپ سب کی ںذر :)