Ya Rab Mere Watan Mai is tarah Eid Aaye by S.B.John & Naseema Shaheen - Patriotic Eid Song of Pakistan

Absar Ahmed 2015-07-18

Views 7

اہلِ وطن اور ہماری اس بزم کے تمام ہی اراکین کو عید الفطر مبارک :)
پاکستانی قومی نغمات کا مزاج ۱۹۶۵ کی جنگ کے بعد اور بدلہ کہ ہر دینی یا قومی موقع پر بھی اسی مناسبت سے قومی نغمات بننا شروع ہوئے، عید الفطر کا تہوار جو قیامِ پاکستان کے ٹھیک چوتھے دن منایا گیا نوزائیدہ ریاست کے لیے اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایسی خوشی کا موقع تھا جسے عالمِ اسلام مل کر مناتا ہے یہی اس کی ایک غایت بھی ہے :)
عید الفطر پر یوں تو گانے اور گیت بنتے رہتے ہیں اور بنتے رہیں گے تاہم جنگِ ستمبر کے بعد ہمارے شعرا نے عید کے نغمات کو بھی قومی رنگ دے کر قومی نغمات میں ایک نئی جہت پیدا کی، کہ اس عظیم موقع پر وطنِ عزیز کے لیے خصوصی دعائیہ کلمات ادا کیے جائیں، کیونکہ اس دور میں ہر طرف قومی نغمات ہی کا چرچا تھا، جو آوازیں ۵ ستمبر تک ہجر و وصال کے گیت گا رہی تھیں اب ان میں وطنِ پاک کی محبت اور جذبۂ جہاد نمایاں تھا پھر عوام میں بھی انہی نغمات کو پذیرائی ملتی تھی، اس زمانے میں ریڈیو پاکستان کراچی کے لیے سب سے پہلا نغمہ جناب مرحوم رئیس فروغ صاحب نے تحریر کیا جسے تاج ملتانی،ایس بی جان،اقبال علی،نسیمہ شاہین اور ساتھیوں نے مل کر گایا، اس نغمہ کی موسیقی جناب لعل محمد صاحب نے ترتیب دی تھی ، اس کے بعد یہ سلسلہ ذیادہ عرصہ نہ چل سکا اور عید پر چند ایک قومی نغمات کے بعد معاملہ واپس پرانی ڈگر پر آگیا لیکن ایسے نغمات آج بھی اس عہد کے لوگوں کو یاد ہوں گے بلکہ مجھ جیسے اس دور کے افراد بھی سن کر یقیناََ محظوظ ہوں گے کہ تعمیرِ وطن اور حبِ وطن کی ایک جہت یہ بھی ہے :)
عید الفطر کے موقع پر میرے مجموعہ میں سے یہ نایاب قومی نغمۂ عید آپ سب کی نذر :)
یارب میرے وطن میں اس طرح عید آئے
جو سب کو پیار بخشے،جو سب کو گلے لگائے

Share This Video


Download

  
Report form
RELATED VIDEOS