ایم کیوایم کا وقاص شاہ کے قتل کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ
متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما وسیم اختر نے نیوزون کے پروگرام میرا سوال میں اینکر علی ممتاز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رینجرز کی جانب سے ہمارے کارکن وقاص شاہ کے قتل کا الزام ہمارے ہی کارکن آصف علی پر لگانا بے بنیاد اور جھوٹ ہے۔اگر ہمارے کارکن آصف نے وقاص شاہ کو قتل کیا ہے تو اس وقت رینکرزکے کمانڈوز اسلحے سمیت وہاں موجود تھے،انہوں نے آصف علی کو اسی وقت گرفتار کیوں نہیں کیا؟؟؟
اینکر علی ممتاز نے سوال کیا کہ کیا ایم کیوایم کے پاس رینجرز کی فائرنگ کی ویڈیو موجود ہے؟؟؟تواس پر وسیم اختر کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس تو موجود نہیں ہے لیکن میڈیا کہ پاس موجود ہے وہ ویڈیو جس میں رینجرز کی فائرنگ سے ہمارا کارکن شہید ہوا۔
متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما وسیم اختر نے نیوزون کے پروگرام میرا سوال میں اینکر علی ممتاز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رینجرز اپنا جرم چھپانے کے لیے ہمارے کارکن پر ہی ہمارے کارکن کے قتل کا جھوٹا الزام لگا رہی ہے۔