کراچی کی خراب صورتحال کے ذمہ دار سیاستدان ہی ہیں۔آٹھ سال سے پیپلزپارٹی برسرِ اقتدار ہے سندھ میں۔ہم سمجھتے تھے کہ زرداری اور نوازشریف نے جلاوطنی سے بہت کچھ سیکھ لیا ہے۔لیکن انہوں نے کچھ نہیں سیکھا۔ہاں سیکھا ہے تو بھتہ لینا سیکھ لیا ہے۔جب تک بینظیر زندہ تھیں تو پیپلزپارٹی پر بھتہ خوری کے الزمات نہیں تھے جو زرداری صاحب کے آنے سے لگنا شروع ہوئے ہیں۔زرداری نے مفاہمت کے نام پر کرپشن کا نیا اصول بنا لیا ہے کہ میں پیسہ لوٹوں گاتو آپ مجھے کچھ نہیں کہیں گے اور جب آپ لوٹیں گے تو میں آپ کو کچھ نہیں کہوں گا۔اے آروائی نیوز کے اینکرپرسن اور سینیئر صحافی روف کلاسراکی چینل92کے پروگرام نائٹ ایڈیشن میں شازیہ ذیشان سے گفتگو
مشرف نے اقتدار میں رہنے کے لیے زرداری اینڈ کمبنی سے جو این آراو کیا آج اس کی قیمت پوری قوم ادا کررہی ہے۔اس این آراو کی وجہ سے زرداری اور نوازشریف وطن واپس آئے۔مشرف نے این آراو کرکے سیاستدانوں کے دس ہزار کیس ختم کیے۔جن میں اکثریت کیس کراچی کے تھے۔اے آروائی نیوز کے اینکرپرسن اور سینیئر صحافی روف کلاسراکی چینل92کے پروگرام نائٹ ایڈیشن میں شازیہ ذیشان سے گفتگو
جو فرحت اللہ بابر آج سب سے زیادہ شورکررہے ہیں کہ رینجرز نے 230ارب کی فگر کس طرح دی ہے؟؟وہ فرحت اللہ بابر اس میٹنگ میں موجود تھے جس میں موجودہ ڈی جی آئی ایس آئی جنرل رضوان اختر جب ڈی جی رینجرز تھے تو انہوں نے بریفنگ دی تھی کہ سب جماعتوں نے غنڈے،قاتل اور مسلح افراد پال رکھے ہیں اور ان کو سیاسی تحفظ بھی فراہم کرتی ہیں۔اے آروائی نیوز کے اینکرپرسن اور سینیئر صحافی روف کلاسراکی چینل92کے پروگرام نائٹ ایڈیشن میں شازیہ ذیشان سے گفتگو