Barish Ka Pani Per Aik Mujarb Amal - Hakeem Tariq Mehmmod Ubqari

Ubqari4me 2015-03-23

Views 4

بارش کے پانی پر ایک مجرب عمل
یہ بارش کے پانی میں کیوں نیکیوں کو لاتا ہے اور بیماریوں کو ختم کرتا ہے۔۔۔کبھی سوچا۔ بارش کے پانی میں نہایا کرے۔ ایک ایک قطرے کے ساتھ فرشتہ اترتا ہے۔ حضور پاک ﷺ نے فرمایا۔۔۔ ایک ایک بارش کے قطرے کے ساتھ فرشتہ اترتا ہے اس لیے بارش کے پانی میں شفاء ہے۔ بارش کاپانی جمع کیا کریں، بارش کاپانی پیا کریں۔ جو بندہ بارش کے پانی پر 70مرتبہ سورہ فاتحہ، 70بار آیتہ الکرسی، 70بار چاروں قل اور 70بار آیت کریمہ پڑھے گا کوئی کائنات کی بیماری ہے کوئی لاعلاج مسئلہ ہے اللہ اس کو شفاء دے گا اور اس میں زم زم ملالیں تو شفا بڑھ جاتی ہے۔بارش کے پانی میں کبھی نہالیاکریں۔ ایک ایک قطرے میں شفا ہے اور یہ تصورکیا کریں ۔ ہرقطرے کے ساتھ فرشتہ اترتا ہے اور اللہ سے عرض کیاکریں مولا۔۔۔! مجھے خبرنہیں ، میری نظرنہیں ، اے اللہ میں دیکھ نہیں سکتا ۔۔۔ میری نظرمیں توپانی کا قطرہ ہے مگرمولا تیرے حبیب نے فرما دیا کہ بار ش کے ہرقطرے میں فرشتہ نوری ہے۔ اے اللہ ان نوری قطروں کی وجہ سے میرے اندر کی ظلمت کو ختم کرکے مجھے بھی نوری بنا دے، میرا من بھی نوری بنا دے ، میرا تن بھی نوری بنا دے ۔

Share This Video


Download

  
Report form