چلو چلو مینار پاکستان چلو مکین گنبد خضری ملین کانفرنس chlo chlo minar e pakistan chlo makeen gunbad e khazra million conference 22 march 2015

TSM PAK 2015-03-10

Views 649

چلو چلو مینار پاکستان چلو گستاخانہ خاکوں کے خلاف، پیرس ملین مارچ کے جواب میں مکین گنبد خضری ملین کانفرنس 22 مارچ بروز اتوار صبح آٹھ 8:00 تا عصر
11 جنوری کو پیرس میں سب سے بڑا اجتماعِ منافقین ہوا جسے پیرس ملین مارچ کا نام دیا گیا جو در اصل واصل جہنم ہونے والے گستاخوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کا اجتماع تھا۔ جس میں چالیس ممالک کے سربراہان مملکت اور یہودی ونصرانی لیڈر شریک ہوئے۔
افسوس صد افسوس اس میں کچھ مسلم حکمرانوں نے بھی شرکت کی۔ حالانکہ اس مارچ میں بھی رسول اللہ ﷺ کے گستاخانہ خاکوں کے پوسٹر اٹھائے کچھ ملعون شریک تھے۔ مراکش کے وزیر خارجہ صلاح الدین نے مارچ میں گستاخانہ خا کے مو جود ہونے کی وجہ سے بائیکاٹ کیا، شرکائے مارچ نے باربار یہ نعرہ بلند کیا ’’ہم سب چارلی ہیں‘‘ یعنی ہم سب گستاخ ہیں۔ اگر گستاخانہ خاکے بنانے والوں کی حمایت میں چالیس ممالک پیرس ملین مارچ کر سکتے ہیں تو اس حد درجہ کی توہینِ رسالت پر سرکارِ مدینہ ﷺ سے اظہارِ وفا کیلئے 57 اسلامی ممالک کے حکمران اوردنیا بھر کے مسلم رہنما مدینہ منورہ میں ننگے پاؤں ملین مارچ کر کے فداک یارسول اللہ ﷺ کی صدا کیوں نہیں بلند کر سکتے؟
مغرب سے مرعوب حکمران یہ کام کیسے کر سکتے ہیں؟
روز محشر سرخرو ہونے کے لئے اور پاکستان کے عاشقانِ رسول ﷺ کو دربارِ رسالت سے بھرپور اظہارِ وفا کا موقع فراہم کرنے کے لئے ہم نے 22 مارچ کو مینارِ پاکستان کے وسیع و عریض میدان میں دس لاکھ عاشقانِ رسول ﷺ کو جمع کرنے کا عزم کیا ہے۔
اے علماء و مشائخ، اصحابِ جبّہ و دستار! اے تمام طبقاتِ زندگی کے عاشقانِ رسول ﷺ مکینِ گنبدِ خضریٰ ﷺ اور گنبدِ خضریٰ کے لئے اٹھنا اب ضروری ہو گیا ہے۔چنانچہ اٹھو !
بستی بستی سے ، شہر شہر سے ،درسگاہوں سے ،خانقاہوں سے ،آرامگاہوں سے ،سیر گاہوں سے ،دفاتر دکانوں سے ،کھیتوں کھلیانوں سے۔
کنز العلماء مفکرِ اسلام ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی حفظہ اللہ تعالیٰ
تحریک صراط مستقیم پاکستان

Share This Video


Download

  
Report form