Watan Watan aye Watan Teri Fizaayen by Jamal Mujeeb ( Composition Hawa Hawa Aye Hawa of Hassan Jehangir )

Absar Ahmed 2015-03-09

Views 8

لوچ فارسی گیت ہوار ہوار کی طرز پر حسن جہانگیر نے ایک گیت "ہوا ہوا اے ہوا خوشبو لٹا دے" گایا جو 80ء کی دہائی میں پاکستان کا ایک مقبول ترین پاپ گانا ہونے کے ساتھ حسن جہانگیر کی وجہء شہرت بھی تھا، اسی طرز پر کراچی کے ایک گلوکار جناب جمال مجیب قریشی نے ایگل آڈیو کمپنی میں قومی نغمہ "وطن وطن اے وطن تیری فضائیں" ریکارڈکروایا جو ایک نا مکمل فلم "پہاڑ اور سمندر" میں بھی شامل کیا گیا تھا، جناب جمال مجیب نے اس کو اس خوبصورتی سے گایا ہے کہ سننے والوں کو حسن جہانگیر ہی کا گمان ہوتا ہے،میوزک ٹریک بھی چونکہ وہی تھا اس لیے موسیقی اور الفاظ نے اسے اور پرجوش بنادیا ہے،عالمی کپ 2015ء کے موقع پر پاکستانی کرکٹ ٹیم سے اظہارِ یکجہتی کے ساتھ ریڈیو پاکستان کراچی سے نشر ہونے والا یہ پرجوش قومی نغمہ آپ سب کی نذر ۔۔۔۔
وطن وطن اے وطن تیری فضائیں
چمن چمن ہاں چمن خوشبو لٹائیں
یہ دل کی صدا ہے
ضان اس پہ فدا ہے
ہم تیرے دیوانے
تیرے ہی ترانے
آئے سنانے
آئے ہیں سنانے
پاک سرزمین کی بات نرالی
پرچم بھی خوب ہے سبز ہلالی
چاند ستارہ
دل ہے ہمارا
دنیا میں دھوم تیری کیوں نہ مچائیں
وطن وطن اے وطن تیری فضائیں
چمن چمن ہاں چمن خوشبو لٹائیں

Share This Video


Download

  
Report form