Bolo InshaAllah by Shiraz Uppal- tribute to Pakistani Cricket Team

Absar Ahmed 2015-03-04

Views 1

عالمی کپ 2003ء کے موقع پر اس وقت کے ایک ابھرتے ہوئے گلوکار شیراز اوپل نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیے ایک خوبصورت قومی نغمہ گایا کو پاکستانی عوام کی امنگوں کے عین مطابق تھا، جس میں پاکستانی ٹیم کے لیے خصوصی دعائیں اور ان کی حوصلہ افزائی پر مبنی کلمات شامل تھے، اس عالمی کپ میں پاکستان کی کارکردگی بد ترین رہی کہ 11 سال قبل عاملی چیمپیئن بننے والی ٹیم آپس کے اختلافات کے باعث پہلے مرحلے ہی سے باہر ہوگئی ۔۔۔ !! یہ اثرات اتنے برے ثابت ہوئے کہ آئندہ غرب الہند میں منعقدہ عالمی کپ میں بھی کچھ ایسی ہی صورتحال دیکھنے کو ملی جس کا سحر برصغیر میں کھیلے گئے گذشتہ عالمی کپ میں ٹوٹا، رواں عالمی کپ میں بھی قومی ٹیم کی کارکردگی کچھ ایسی ہی نظر آرہی تھی تاہم الحمداللہ اب پاکستان ایسی نزاعی صورتحال سے نکل چکا ہے اس لیے قوم ایک بار پھر پرجوش نظر آتی ہے کہ اللہ تعالیٰ ایک بار پھر انہی میدانوں میں سرخرو کرے (آمین) ۔
ہر پاکستانی شیراز اوپل کے الفاظ میں یہی دعا مانگ رہا ہے کہ " اللہ کرے تم ہی جیتو "۔ عالمی کپ میں پاکستان کی دوبارہ واپسی پر شیراز اوپل کا خوبصورت قومی و ترغیبِ فتح دعائیہ نغمہ آپ سب کی نذر۔۔
بولو انشاء اللہ ۔۔۔۔
مل جائے گا جو مانگو
ایماں رکھو ہمت باندھو
جذبے تو ہیں آگے بڑھو
پھر کوئی بھی میدان ہو
تم کامیاب ہوکے آنا
بولو انشاء اللہ ۔۔۔۔۔۔
رکھو جہاں پر بھی قدم
لہراؤ تم اپنا علَم
نہ جوش نہ جذبہ ہو کم
قوم کا رکھنا بھرم
لاکھوں کی ہے دعا
اللہ کرے تم ہی جیتو
بولو انشاء اللہ ۔۔۔۔۔۔
کوئی تمہیں روکے گا کیا
بڑھتا ہوا طوفان ہو
تم سے کوئی ٹکرائے کیا
تم فولادی چٹان ہو ہو
بادل بن کے چھا جاؤ تم
اپنی دھن میں آجاؤ تم
لاکھوں کی ہے دعا
اللہ کرے تم ہی جیتو
بولو انشاء اللہ ۔۔۔۔۔۔
سارا زمانہ جان لے
قوت تمہاری مان لے
سجدے میں ہیں سارے چاہنے والے
کہ تم کو ہی منزل ملے
لاکھوں کی ہے دعا
اللہ کرے تم ہی جیتو
بولو انشاء اللہ۔۔۔۔۔۔۔۔

Share This Video


Download

  
Report form