Rizq Barkat aur Net Ka Nasha - Hakeem Tariq Chughati

Ubqari4me 2015-02-26

Views 2.4K

رزق اور برکت کھاجاتا ہے یہ ننگی دنیا کانشہ۔۔۔ نیٹ کے نشے کی تباہی کا ایک واقعہ۔۔۔
جہاں پر ننگی دنیا کانشہ ہوتا ہو اس کی ظلمت، نحوست گھرسے برکت کو ختم کردیتی ہے۔ ایک صاحب کا واقعہ جو لاہور کے ایک اُمراء کی کالونی میں رہتے ہیں ۔2کینال کا گھر ہے۔ غربت، فاقہ ،تنگدستی انتہا کوہے۔ گھرکا حال یہ ہے کہ بعض اوقات ڈبل روٹی کوپھپھوندلگ گئی تھی اُسکو پانی کے ساتھ گرم کرکے کھا لیا۔ کروڑوں روپے کا گھرہے اورغربت،تنگدستی، عالم یہ ہے کہ سوال نہیں کرسکتے۔ اس کواعمال بتائے چیزیں بتائیں۔ کچھ عرصے کے بعد ملاقاتی ہوئی معلوم ہوا کہ کام نہیں ہوا۔ بچے تسبیح پڑھنے کو تیار نہیں اوروالدین پڑھانے کو تیار نہیں ۔
حضرت جی نے کہا ۔۔۔آپ ایک کام کریں گھرسے فی الحال 40دن کے لیے نیٹ کانظام ختم کردیں یا آپ سے میں کوئی بندہ نیٹ کو ٹچ نہ کریں ۔ یہ کام کریں اس کام سے آپ کے گھرسے بے برکتی ختم ہوجائے گی۔ کچھ عرصے کے بعد ملے توکہنے لگے کہ اللہ پاک نے ایسی جگہ سے رزق کا دروازہ کھول دیا جہاں سے گمان نہیں تھا۔ جوبندہ استغٖفارکرتا ہے اللہ پاک اس کے ساتھ ایسے ہی معاملہ کرتا ہے۔
۔۔۔اس نے کہا کہ اب اچھا نظام چل پڑا ہے ۔۔۔بندے نے پوچھا حضرت جی یہ آپ نے نیٹ کیوں بند کروایا تھا۔۔۔؟حضرت جی نے فرمایا۔۔۔کہ جہاں پر ننگی دنیا کانشہ ہوتا ہو اس کی ظلمت، نحوست گھرسے برکت کو ختم کردیتی ہے۔ وہ نحوست، ظلمت گھرسے روٹی رزق چھین کرجارہی تھی۔۔۔ اُس دروازے کو بندکرنے کی دیرتھی کہ گھرمیں برکت آگئی۔

Share This Video


Download

  
Report form