اربوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے فیصل آباد تا گوجرہ موٹروے ایم فور کا افتتاح نہ ہو سکا

Views 316

گوجرہ: اربوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے فیصل آباد تا گوجرہ موٹروے ایم فور کوافتتاح نہ ہونے کا بہانہ بنا کر عوام کے لئے نہیں کھولا جا رہا ، وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف نے تین بار افتتاح کا وقت دیا لیکن نہ معلوم وجوہات کی بنا پر افتتاحی تقریب ملتوی ہوتی رہی، موٹروے ایم فور کو مکمل ہوئے تقریبا تین ماہ کا عرصہ گزر چکا ہے۔موٹر وے چالو نہ ہونے کی وجہ سے گوجرہ،جھنگ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، شورکوٹ، کمالیہ، پیر محل، سمندری سمیت کئی علاقوں کے شہریوں کو شدید سفری دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، دوسری طرف ٹال پلازہ کی فیس کی مد میں حکومتی خزانہ کو لاکھوں روپے ماہانہ کا خسارہ بھی ہورہا ہے۔ وکلاء اور سول سوسائٹی کی نمائندہ تنظیموں نے ایم فور کو فوری کھولنے کا مطالبہ کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ اگر موٹر وے کو ٹریفک کے لئے جلد نہ کھولا گیا تو وہ احتجاج پر مجبور ہوں گے۔

Share This Video


Download

  
Report form
RELATED VIDEOS