صوبہ کی قدیم تعلیمی درس گاہ کے 65ذہین طلباء کو ٹیلنٹ سکالرشپ تقسیم کرنے پر وقار تقریب کا انعقاد

Views 3

صوبہ کی قدیم تعلیمی درس گاہ کے 65ذہین طلباء کو ٹیلنٹ سکالرشپ تقسیم کرنے پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع بھر کی معروف سیاسی سماجی مذہبی اور تعلیمی شخصیات نے بھر پور انداز سے شرکت کی
پیرمحل :
گورنمنٹ فرید بخش غوثیہ ڈگری سائنس کالج میں ادارہ ہذا کے 65ذہین طلباء کوقاضی عطاء اللہ وچوہدری محمد اشرف ٹیلنٹ سکالر شپ تقسیم کرنے کی تقریب میں رکن صوبائی اسمبلی میاں محمد رفیق ضلعی سینئر نائب صدر تحریک انصاف میجر ریٹائرڈ احمد نواز سابق پرنسپلز ادارہ چوہدری خورشید علی چوہدری محمد اشرف پرنسپل گورنمنٹ کالج رجانہ رانا محمد الطاف اور ادارہ کے پہلے پرنسپل قاضی عطاء اللہ مرحوم کی بیٹی عطیہ فرحت آف امریکہ نواسوں ڈاکٹر احمد منیر عطاء ڈاکٹر قاسم منیر عطا ء اور گورنمنٹ فرید بخش غوثیہ ڈگری سائنس کالج کے بانی ڈاکٹرمیاں فرید بخش مرحوم کے پوتے چوہدری محمد طارق فرید نے بطور مہمانان خصوصی شرکت کی جنہوں نے طلباء میں سکالر شپ تقسیم کرنے کے بعد تقریب میں موجود افراد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ذہین طلباء ملک و قوم کا حقیقی سرمایہ ہیں مستقبل کے درپیش چیلنجوں سے نبرد آزما ہونے کے لئے ملک کے ہر شہری کو تعلیمی ترقی کے لئے اپنا فعال کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ دنیا میں انہی قوموں نے ترقی کا سفر شروع کیا جنہوں نے تعلیمی میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہمیں آزاد ہوئے 68سال کاطویل عرصہ گزر چکا مگر ہم تمام تر کاوشوں کے باوجود شرح خواندگی کا 100فیصد ہدف حاصل نہیں کر سکے تعلیمی ترقی کے لئے خواتین کا تعلیم یافتہ ہونا از حد ضروری ہے کیونکہ ایک خاتون کے تعلیم یافتہ ہونے سے پورا خاندان تعلیم کے زیور سے آراستہ ہو سکتا ہے انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ غوثیہ فرید بخش سائنس کالج 333گ ب صوبہ کی قدیم تعلیمی درس گاہ ہے جس کو تعمیر ہوئے 100سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا مگر تمام تر کاوشوں کے باوجود قدیم تعلیمی درس گاہ کو یونیوسٹی کا درجہ نہ دیا جانا لمحہ فکریہ سے کم نہیں ادارہ میں ایم اے کلاسوں کا اجراء وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ غریب طلباء دیگر مہنگے تعلیمی اداروں کے اخراجات برداشت کرنے کی سکت نہیں رکھتے اور بہت سے غریب طلباء حالات کے ہاتھوں تنگدست ہونے کی وجہ سے گریجوایشن کے بعد اپنی تعلیم ادھوری چھوڑنے پر مجبور ہو جاتے ہیں مقررین نے کہا کہ ٹیلنٹ سکالر شپ کی تقسیم سے دیگر طلباء میں بھی اپنی بہتر تعلیمی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے ایک تحریک پیدا ہو گی کیونکہ پڑھا لکھا شہری مہذب معاشرے کی پہچان بن کر ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکتا ہے تقریب سے پرنسپل ادارہ ہذا چوہدری محمد بشارت گجر لیکچرارز چوہدری محمد طارق ،غلام حسین ،محمد مذمل قذافی نسیم اختر، محمد سعید سلیم سمیت معززین تحصیل نے بھی خطاب کیا

Share This Video


Download

  
Report form
RELATED VIDEOS