8-Taqreer by Mufti Azam Mufti Ibraheem Qadri Sahib_WMV V8

Tanzeemulirshad 2015-02-08

Views 1

بسم اللہ الرحمن الرحیم
6 فروری 2015 بروز جمعہ بعد نمازِ عشاء مکرانی مسجد بندر روڈ سکھر میں مکرانی مسجد کی انتظامیہ اور تنظیم الارشاد کے باہمی تعاون سے ’’مقامِ اولیاء کانفرنس‘‘ منعد ہوئی۔ تلاوت کا شرف قاری زاہد عباس قادری صاحب نے حاصل کیا جبکہ اردو میں نعت محترم جناب ضیاء رضا قادری صاحب اور ریحان قادری صاحب نے پڑھی۔ سندھی میں بھی نعت خوانی ہوئی اور بعد ازاں اردو میں مقبول نقشبندی صاحب نے نعت پڑھی۔ سندھی میں خصوصی خطاب مفتی علی اکبر سکندری صاحب نے فرمایا۔ اردو میں خصوصی خطاب شیخ الاسلام مفتی محمد ابراہیم قادری صاحب نے فرمایا ، بعد ازاں خطیب مکرانی مسجد محمد چمن زمان نجم القادری نے کلماتِ شکر اداء کیے اور تنظیم الارشاد کا مختصر تعارف کروایا۔ اور آخر میں مفتی شوکت حسین سیالوی صاحب نے اردو میں علمی خطاب فرمایا۔ کانفرنس کا اختتام صلوۃ وسلام پہ ہوا۔ اس محفل کو سجانے پر تنظیم الارشاد کے دیگر کارکنان کے علاوہ مولانا عبد المصطفی شیخ زادہ صاحب ، مولانا صادق سومرو صاحب ، مولانا دانیال رضا کھتری صاحب ، مولانا مشتاق احمد پتافی صاحب ، مولانا احمد رضا کھتری صاحب ، مولانا فاروق سومرو صاحب ، مولانا گلشیر عباسی صاحب ، مولانا عثمان مغل صاحب ، مولانا محمد ساجد سومرو صاحب ، مولانا محمد علی شجاعت صاحب اور مکرانی مسجد کے منتظمین بالخصوص حاجی محمد اسلم میمن صاحب خصوصی مبارکباد کے مستحق ہیں۔

Share This Video


Download

  
Report form
RELATED VIDEOS