Nojawan Ki Tuba - Hakeem Tariq Mehmmod Ubqari

Ubqari4me 2015-02-07

Views 2.3K

جوان کی توبہ
کل ایک جوان میرے پاس آیا اور بلک بلک کرونے لگ گیا اور ایک عجیب بات کہی۔ میں اس کے ایک ایک آنسو کو دیکھا رہا تھا اورمولا سے ایک بات کہہ رہا تھا کہ یا اللہ اس کے ایک قطرے کے اندر جو تیری ذات کی طرف رجوع ہے ، ندامت ہے، توبہ ہے ، ایک قطرے کا مجھے بھی حصہ عطا فرما دے۔
18/20سال کا جوان تھا اورکہنے لگا کہ ہزار روپیہ میں نے دے دیا، اورہم نے کپڑے اتار دیئے اور پھرمجھے اللہ کاخوف آیا اورمیں نے چھوڑ دیا۔۔۔۔۔۔
مجھے اس نے تڑپ دیا، ہلا دیا۔۔۔ میں نے کہا کیوں۔۔۔ کہا، میں تسبیح خانے آتا ہوں ، کچھ تھوڑی سے دل کی دنیا آباد ہوئی ہے۔ مجھے بچا لیں میں گناہوں کی زندگی میں نہیں مرنا چاہتا ۔ میں اپنی جوانی اللہ کو بتاکردیکھانا چاہتا ہوں کہ مولا جوانی ایسی بھی ہوتی ہے جو بے داغ جوانی ہو۔

Share This Video


Download

  
Report form