90ء کی دہائی کے آغاز میں جب پاپ میوزک اور بالخصوص میوزیکل بینڈ کا فروٖ ہوا تو پاکستان ٹیلی ویژن اور ایس ٹی این سے نائٹ کریچرز بینڈ نے ایک خوبصورت قومی نغمہ گایا، نئے طرز سے ہم آہنگ یہ نغمہ اس بینڈ کی شناخت بھی بنا، میرے مجموعہء قومی نغمات میں سے آپ سب کی نذر۔۔۔
اپنا جو دیس ہے سب سے ہے پیارا
قربان اس پہ ہے دل یہ ہمارا
یہ ہماری جان
یہ ہماری شان
پیارا پیارا پیارا پاکستان
اس کی بنیادوں میں خون اپنا ہے
یہ تو اقبال کی آنکھوں کا سپنا ہے
قائد کا ہے یہ احسان
پیارا پیارا پیارا پاکستان
فرق نہیں ہے کوئی ہم ایک جان ہیں
ایک ہے دل جس کے چار ارمان ہیں
پاک وطن ہے اپنی جان
پیارا پیارا پیارا پاکستان