Nidar Diler Bachiyaan SriNagar ki Betiyaan by Nazir Begum ( Rare Kashmir Solidarity Song of 1965 War )

Absar Ahmed 2015-02-05

Views 17

مسئلہء کشمیر صرف ایک خطہ کا مسئلہ نہیں بلکہ پاکستان کی شہ رگ ہے جو قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ نے واضح کی تھی، مگر ڈوگرا راج اور پھر برطانوی ملی بھگت سے آج بھی یہ مسئلہ جوں کا توں ہے،اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے باوجود صرف مسلمان ہونے کے جرم میں آج کشمیر پاکستان سے الحاق پر محروم ہے ورنہ یہی صورتحال جب مشرقی تیمور میں ہوئی تو ایک ماہ میں اققوامِ متحدہ نے مسئلہ نا صرف حل کروادیا بلکہ اسے آزاد ریاست قرار دے کر اقوامِ متحدہ کا رکن بھی بنا دیا گیا۔
پاکستان آج تک پر امن طریقہ سے اپیلیں ہی کرتا رہا ہے اگر کبھی لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کا مقابلہ یا کشمیری حریت پسندوں کی حمایت بھی کرے تو یہ پاکستان کا یقینی حق ہے۔
جنگِ ستمبر سے قبل کشمیری مجاہدین نے جس طرح بھارتی فوج کے چھکے چھڑادیے تھے اسی کا داغ مٹانے کے لیے بھارت نے ارضِ پاک پر ناپاک قدم رکھے تھے ۔ پاکستان نے کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کے لیے کئی قومی نغمات بنائے جو ہمارے ہی قومی نغمات کی تاریخ کا حصہ ہیں، ان میں سے ایک مشہور اور نایاب قومی نغمہء کشمیر نذیر بیگم نے جنگِ ستمبر کے دوران لاہور ریڈیو پر ریکارڈ کروایا جس مین کشمیر کی حریت پسند خواتین کو جناب ابو سعید قریشی نے خوبصورت انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا ہے،یومِ یکجہتیء کشمیر کے موقع پر میرے قومی نغمات کے مجموعہ سے آپ سب کے لیے :
نڈر دلیر بچیاں سری نگر کی بیٹیاں

Share This Video


Download

  
Report form