Hum Jeeten Ge (Pepsi World Cup Song 1996) Singer : Khalid Waheed

Absar Ahmed 2015-01-23

Views 12

ورلڈ کپ 1996 کے موقع پر پیپسی کی جانب سے نشر ہونے والا خالد وحید کا ایک پرجوش اور خوبصورت قومی نغمہ جس میں قوم کی نمائندگی کرتے کھلاڑیوں کی جانب سے قوم کو فتح کا یقین دلایا جارہا ہے۔
ورلڈکپ 1996 جب پاکستان اپنے اعزاز کا دفاع کررہاتھا،اور پوری قوم ساتھ تھی، اسی زمانہ میں،راقم الحروف نے کرکٹ میں دلچسپی لینا شروع کی تھی اور کرکٹ کو سمجھنا بھی شروع ہی کیا تھا۔
پوری قوم اور کھلاڑی پرعزم تھے کہ ہوم گراؤنڈ کا ایڈوانٹیج حاصل ہوجائے مگر بنگلور کے کواٹر فائنل میں ٹیم کے ناخدا وسیم اکرم ہی بیچ منجدھار میں کشتی چھوڑ کر چلے گئے اور ہم ایک "انجانی" شکست سے دوچار ہوئے کیونکہ بھارت کا اس وقت پاکستان پر فتح پانا گویا شیر کے منہ سے نوالا نکلوانے کے مترادف تھا، شکست کی وہ رات بھی کچھ ذیادہ ہی سیاہ معلوم ہوتی تھی،خیر بنگلور کی شکست اور ٹیم کی فارم میں ہونے کے باوجود ناقص کارکردگی اور وسیم اکرم کا یک دم ان فٹ ہوجانا آج تک معمہ بنا ہوا ہے۔ ورلڈ کپ کی آمد پر اس دعا کے ساتھ کہ ہم آسٹریلیا میں 92ء کی تاریخ دہرائیں ،یہ نایاب اور یادگار نغمہ آپ سب کی نذر

Share This Video


Download

  
Report form